حیدرآباد

کل ہند صنعتی نمائش میں پہلی مرتبہ زنخوں کی تیار کردہ مصنوعات کا اسٹال لگایاگیا

شہرحیدرآباد کی مشہور کل ہند صنعتی نمائش میں پہلی مرتبہ زنخوں کی تیار کردہ مصنوعات کا اسٹال لگایاگیا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی مشہور کل ہند صنعتی نمائش میں پہلی مرتبہ زنخوں کی تیار کردہ مصنوعات کا اسٹال لگایاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
نمائش کے اختتام تک گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن انتہائی مصروف ترین اسٹیشن
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

ایل جی بی ٹی کیو طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے تیار کردہ مصنوعات کو اس اسٹال میں جگہ دی گئی ہے۔اس طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد ان اشیا کو فروخت کررہے ہیں۔

نمائش میں یہ اسٹال منفرد نوعیت کا حامل ہے۔یہ تمام اشیا ہاتھ سے تیار کی گئی ہیں۔اس اسٹال کے ذمہ داروں نے کہا کہ انہیں حکومت تلنگانہ نے ان اشیا کی تیاری کی تربیت دی اور ملازمت کو بھی یقینی بنایا۔

ہر ماہ 15000روپئے ان کو دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے نمائش میں اسٹال کے ذریعہ ان کی اشیا کو فروخت کرنے کویقینی بنانے پر حکومت سے اظہارتشکر کیا۔

انہوں نے کہاکہ مصنوعات کی فروخت بہتر ہے۔عوام کا بہتر ردعمل مل رہا ہے۔اس تعلق سے بیداری پید اہورہی ہے۔