مذہب
عورتوں کا اذان سے پہلے نماز ادا کرنا
وقت شروع ہونے کے بعد اذان سے پہلے بھی نماز ادا کی جاسکتی ہے ، اذان اوقات نماز سے مطلع کرنے اور مسجد کی طرف بلانے کے لئے ہے

سوال:- جب تک محلہ کی اذان نہ ہوجائے ، کیا عورتیں نماز ادا کرسکتی ہیں؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جب تک محلہ کی اذان نہیں ہوجاتی ، نماز ادا نہ کی جائے؟ (رفیع الدین، کھمم)
جواب:- وقت شروع ہونے کے بعد اذان سے پہلے بھی نماز ادا کی جاسکتی ہے ، اذان اوقات نماز سے مطلع کرنے اور مسجد کی طرف بلانے کے لئے ہے ،
ایسا نہیں ہے کہ وقت شروع ہوجانے کے بعد جب تک اذان نہ ہوجائے ، نماز ہی درست نہ ہو ، اور خواتین کو تو یوں بھی گھر ہی میں نماز ادا کرنا بہتر ہے نہ کہ مسجد میں ؛ اس لئے وہ اذان سے پہلے نماز ادا کرسکتی ہیں۔