بھارت

غیر قانونی لون ایپس کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری

ملک میں ہو رہی غیر قانونی لون ایپس اور دھوکہ دہی کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے مقصد سے ریزرو بینک آف انڈیا جائز لون ایپس کی ایک فہرست تیار کرے گا

نئی دہلی: ملک میں ہو رہی غیر قانونی لون ایپس اور دھوکہ دہی کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے مقصد سے ریزرو بینک آف انڈیا جائز لون ایپس کی ایک فہرست تیار کرے گا اور الیکٹرانکس اور اطلاعات کی وزارت و ٹیکنالوجی صرف فہرست میں دستیاب ایپس کی ہی ایپ اسٹورز پر دستیابی کو یقینی بنائے گی۔

کل یہاں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں باقاعدہ بینکنگ چینلز کے علاوہ غیر قانونی لون ایپس سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ میٹنگ میں مالیاتی سکریٹری، اقتصادی امور کے سکریٹری، ریونیو اور کارپوریٹ امور کے سکریٹری، مالیاتی خدمات کے امور کے سکریٹری کے ساتھ ساتھ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری کے علاوہ ریزرو بینک کے ڈپٹی گورنر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے شرکت کی۔

اس میں ریزرو بینک اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کو درست لون ایپس کی فہرست بنانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ایپ اسٹورز پر صرف ان ایپس کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔