حیدرآباد

تلنگانہ کو فنڈس جاری کرنے نرملاسیتارمن سے کے ٹی آر کی خواہش

کے ٹی آر نے سیتارمن سے کہا ”اگر آپ تلنگانہ جیسی ریاستوں کی مدد کرتی ہیں تو یہ ملک کی مدد کرنے کے مترادف ہوگا۔اس سے آٹھ سالوں میں تلنگانہ ملک کے صنعتی شعبہ میں کلیدی حیثیت حاصل کرے گا۔ تلنگانہ کے صنعتی منصوبے قومی ترجیحات میں شامل ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی تارک راماراو نے مرکزی وزیر فائنانس نرملا سیتا رمن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مرکز سے صنعتی ترقی کے لیے تعاون کرنے کی خواہش کی۔

متعلقہ خبریں
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اقلیتوں کے بجٹ میں 38 فیصد تخفیف کی شدید مذمت: محمد علی شبیر
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا

 انہوں نے سیتارمن سے کہا ”اگر آپ تلنگانہ جیسی ریاستوں کی مدد کرتی ہیں تو یہ ملک کی مدد کرنے کے مترادف ہوگا۔اس سے آٹھ سالوں میں تلنگانہ ملک کے صنعتی شعبہ میں کلیدی حیثیت حاصل کرے گا۔ تلنگانہ کے صنعتی منصوبے قومی ترجیحات میں شامل ہیں۔

 ظہیر آباد میں نیشنل انوسٹ منٹ مینوفیکچرنگ زون(نیمز) میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے حیدرآباد۔ورنگل انڈسٹریل کاریڈار کے لیے بھی فنڈز دیئے گئیں“۔ تارک راما راو نے کہا کہ حیدرآباد۔ناگپور انڈسٹریل کاریڈور، حیدرآباد وجئے واڑہ انڈسٹریل کاریڈار کی ترقی کے لیے فنڈز دیئے جائیں۔

 جڑچرلا انڈسٹریل پارک میں کچرے کی صفائی کا مرکز قائم کیا جائے گا۔ براؤن فیلڈ مینوفیکچرنگ کلسٹرز کو منظوری اور اپ گریڈ کیا جانا چاہیے۔ عادل آباد سی سی آئی یونٹ کو بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ حیدرآباد میں نیشنل ڈیزائن سنٹر قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہینڈلوم سیکٹر کے لیے جی ایس ٹی کی چھوٹ کی بھی تجویزانہوں نے پیش کی۔ تارک راما راو نے کہا کہ وہ آٹھ سال سے مرکز سے فنڈس کیلئے اپیل کر رہے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔