شمالی بھارت
عتیق اور اشرف کے تینوں قاتل پرتاپ گڑھ جیل منتقل
عتیق اور اشرف کے تینوں قاتلوں کو پیر کے دن پریاگ راج سنٹرل جیل سے پرتاپ گڑھ ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

لکھنو: عتیق اور اشرف کے تینوں قاتلوں کو پیر کے دن پریاگ راج سنٹرل جیل سے پرتاپ گڑھ ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔
عہدیدار نے کہا کہ یہ منتقلی انتظامی بنیادوں پر عمل میں آئی۔
تینوں قاتلوں 23 سالہ موہت عرف سنی(ہمیر پور)‘ 22 سالہ لولیش تیواری (باندہ) اور 18 سالہ ارون موریا (خاص گنج) کو ہفتہ کی رات پریاگ راج ہاسپٹل کے باہر ڈرامائی شوٹ آؤٹ میں عتیق اور اشرف کو گولی مارنے کے فوری بعد پکڑلیا گیا تھا۔
تینوں کو آج دوپہر 12 بجے پریاگ راج سے لے جایا گیا اور 2:20 بجے وہ پرتاپ گڑھ پہنچ گئے۔ عتیق احمد کا ایک بیٹا فی الحال اترپردیش کی پریاگ راج سنٹرل جیل میں بند ہے۔