دہلی

ماں نے اپنی کرم بھومی رائے بریلی کو اعتماد کے ساتھ میرے حوالے کیا: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے کہا، ''رائے بریلی سے نامزدگی میرے لیے ایک جذباتی لمحہ تھا۔ میری والدہ نے بڑے اعتماد کے ساتھ خاندان کا کام میرے سپرد کیا ہے اور مجھے اس کی خدمت کا موقع دیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے اپنے کنبہ کی روایتی سیٹ رائے بریلی سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد جمعہ کو کہا کہ ان کی والدہ سونیا گاندھی نے انہیں بھروسہ کے ساتھ اپنی کرم بھومی سونپی ہے اور وہ اس پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

گاندھی نے کہا، ”رائے بریلی سے نامزدگی میرے لیے ایک جذباتی لمحہ تھا۔ میری والدہ نے بڑے اعتماد کے ساتھ خاندان کا کام میرے سپرد کیا ہے اور مجھے اس کی خدمت کا موقع دیا ہے۔

امیٹھی کے لوگوں کو رائے بریلی کی طرح اپنے کنبہ کا حصہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا، "امیٹھی اور رائے بریلی میرے لیے مختلف نہیں ہیں، دونوں ہی میرا کنبہ ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ 40 سے علاقے کی خدمت کر رہے کشوری لال جی امیٹھی سے پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

رائے بریلی اور امیٹھی کے لوگوں سے ناانصافی کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا، ”ناانصافی کے خلاف انصاف کے لیے جاری لڑائی میں، میں اپنے لوگوں کی محبت اور آشیرواد چاہتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب آئین اور جمہوریت کو بچانے کی اس لڑائی میں میرے ساتھ کھڑے ہیں۔