تلنگانہ
ریاست کے امن کو بگاڑ نے ٹی آر ایس۔ مجلس کی سازش: بنڈی سنجے
بنڈی سنجے نے جمعرات کے روز الزام عائد کیا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (مجلس) ریاست میں نظم وضبط کے مسائل پیدا کرنے کی سازش کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے جمعرات کے روز الزام عائد کیا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (مجلس) ریاست میں نظم وضبط کے مسائل پیدا کرنے کی سازش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ چیف منسٹر جنہیں امن او رنظم وضبط کی برقراری کو یقینی بنانا ہے خود نظم وضبط کے مسائل پیدا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی شراب اسکام اور ای ڈی کے دھاؤں سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے یہ سازش رچی گئی ہے۔ بنڈی سنجے، دہلی شراب اسکام میں چیف منسٹر کے سی آرکی دختر کے کویتا کے ملوث ہونے کے الزامات کا تذکرہ کررہے تھے۔
انہوں نے کامیڈین منور فاروقی کو شہر حیدرآباد میں شو کے انعقاد کی اجازت دینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔