حیدرآباد
کے سی آر‘ژالہ باری سے متاثرہ کا اضلاع کا دورہ کریں گے
چند دنوں کے دوران حالیہ بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ چندر شیکھر راؤ نے وزراء کے علاوہ چیف سکریٹری اور محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ اضلاع کا دورہ کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ عنقریب ان اضلاع کا دورہ کریں گے جہاں گزشتہ چند دنوں کے دوران حالیہ بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ چندر شیکھر راؤ نے وزراء کے علاوہ چیف سکریٹری اور محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ اضلاع کا دورہ کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں۔
اپوزیشن بی جے پی اور کانگریس نے پیر کو ریاستی حکومت سے خواہش کی تھی کہ وہ ان کسانوں کو فوری راحت فراہم کرے جنہیں نقصانات ہوئے ہیں۔