تلنگانہ
اندرامّا مکان نہ ملنے پر نوجوان کی مایوسی، ہورڈنگ پر چڑھ کر احتجاج
اندرامّا ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مکان الاٹ نہ ہونے پر ایک نوجوان نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ہنمکنڈہ پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے ایک ہورڈنگ پر چڑھ کر احتجاج کیا۔

حیدرآباد: اندرامّا ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مکان الاٹ نہ ہونے پر ایک نوجوان نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ہنمکنڈہ پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے ایک ہورڈنگ پر چڑھ کر احتجاج کیا۔
اس نوجوان نے مطالبہ کیا کہ اُسے مقامی رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی سے بات کرنے کا موقع دیا جائے۔
صورتحال کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس فوری حرکت میں آئی اور اُسے رکن اسمبلی سے بات کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
پولیس کی یقین دہانی کے بعد نوجوان نیچے اُتر آیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔