حیدرآباد

تلنگانہ:کیڑے ماردواپی کر بینک منیجر نے خودکشی کرلی

تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد میں ایس بی آئی وانکیڈی کے برانچ منیجر نے کیڑے ماردواپی کرخودکشی کرلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد میں ایس بی آئی وانکیڈی کے برانچ منیجر نے کیڑے ماردواپی کرخودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
مرحومین کی طرف سے قربانی جائز، ثواب کا ذریعہ ہے: مفتی صابر پاشاہ قادری
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
اللہ تعالیٰ کے ذکر سے دلوں کو اطمنان ملتا ہے،مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علما تلنگانہ کا بیان
قرآن صرف الفاظ کا ورد نہیں، روح کی غذا اور دل کی روشنی ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری
اللّٰہ عازمین حج کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

پولیس نے بتایا کہ منیجربی سریش ساکن چنتاگوڑہ موضع منچریال ضلع نے شام میں سات بجے اپناکام ختم کرنے کے بعد اپنے ساتھ لائی گئی کیڑے ماردواپی لی۔

اس کو فوری طورپرآصف آباد کے اسپتال لے جایا گیاجہاں سے بہتر علاج کیلئے اس کو کریم نگرکے ایک اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

سریش کے باپ نے پولیس میں اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کرواتے ہوئے کہاکہ سریش نے اپنی بیوی سے کہا تھا کہ دفتر میں کام کے بوجھ کی وجہ سے وہ تناو کاشکارہوگیا ہے۔

کام کے بوجھ سے نمٹنے میں ناکامی پراس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔پولیس اس بیان کی جانچ کررہی ہے۔سریش کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار سالہ بیٹا بھی شامل ہے۔