جرائم و حادثات

وشاکھا پٹنم کے انڈس ہاسپٹل میں آگ بھڑک اٹھی، مریض ہاسپٹل کے اندر پھنس گئے

وشاکھا پٹنم میں انڈس ہاسپٹل میں جمعرات کے روز آگ بھڑک اٹھنے کے بعد کئی مریض، ہاسپٹل کے اندر پھنس گئے۔ 4فائر انجنوں کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔

وشاکھاپٹنم: وشاکھا پٹنم میں انڈس ہاسپٹل میں جمعرات کے روز آگ بھڑک اٹھنے کے بعد کئی مریض، ہاسپٹل کے اندر پھنس گئے۔ 4فائر انجنوں کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت
شائد میں دسمبر میں وشاکھاپٹنم منتقل ہوجاؤں: جگن
ایڈن گارڈن کے ڈریسنگ روم میں آگ لگ گئی (ویڈیو)
حکام بورویل کی آگ بجھانے میں مصروف

آتش فرو عملہ، پولیس اور ریسکیو ورکرس، مریضوں کو بحفاظت باہر نکالنے اور انہیں بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

کم وبیش40، مریضوں کو دیگر دواخانوں میں منتقل کردیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ بندرگاہی شہر میں جگدمبا سرکل پر واقع انڈس ہاسپٹل کی پہلی منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔

شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے سینئر عہدیدار جائے وقوع پہنچ گئے ا ور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔