تلنگانہ

کے سی آر کیخلاف کاماریڈی سے الیکشن لڑنے ریونت ریڈی تیار

2018 کے الیکشن میں بھی کے سی آر، گجویل سے الیکشن جیتنا تھا، انہوں نے اب گجویل سے دوبارہ انتخا ب لڑنے کے ساتھ حلقہ کاماریڈی سے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ حلقہ اسمبلی کاماریڈی سے چیف منسٹر کے سی آر کے خلاف انتخاب لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ ریونت ریڈی جو حلقہ اسمبلی گوڑنگل سے کانگریس امیدوار ہیں، نے دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حلقہ کوڑنگل سے مقابلہ کرنے سے متعلق میرے چالینج کو قبول نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
یلاریڈی میں میلادالنبیؐ کے جلسہ سے علما کا خطاب: سیرتِ نبویؐ پر عمل پیرا ہونا امت مسلمہ کے لیے بہترین ذریعہ
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید

انہوں نے کہا کہ اب وہ یا سی ایل پی قائدملو بھٹی وکرامارکہ، کاماریڈی سے چیف منسٹر کے سی آر کے خلاف الیکشن لڑنا چائیں گے مگر اس کی اجازت پارٹی ہائی کمان کو دینا ہوگا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ حلقہ گجویل سے دوبارہ منتخب ہونا چاہتے ہیں۔

 2018 کے الیکشن میں بھی کے سی آر، گجویل سے الیکشن جیتنا تھا، انہوں نے اب گجویل سے دوبارہ انتخا ب لڑنے کے ساتھ حلقہ کاماریڈی سے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ریونت ریڈی اور ملوبھٹی وکرامارکہ کے نام پہلی فہرست میں شامل ہیں۔ وکرامارکہ، حلقہ مدھیرا سے دوبارہ الیکشن لڑنے والے ہیں۔