جموں و کشمیر

مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے آج کہا کہ مودی حکومت جموں و کشمیر کے سفر کے بارے میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منفی ٹراویل اڈوائزری(سفری مشوروں) کو تبدیل کرنے کچھ نہیں کر پائی ہے اور یہ ریاست اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سفری مشوروں کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔

سری نگر: نیشنل کانفرنس قائد عمر عبداللہ نے آج کہا کہ مودی حکومت جموں و کشمیر کے سفر کے بارے میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منفی ٹراویل اڈوائزری(سفری مشوروں) کو تبدیل کرنے کچھ نہیں کر پائی ہے اور یہ ریاست اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سفری مشوروں کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
مودی حکومت کا آخری عبوری بجٹ پیش۔ وزیر فینانس نرملاسیتارمن کی لوک سبھا میں تقریر
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع

عمر عبداللہ نے ایکس پر پوسٹ کیا ”نیاجموں و کشمیر، کے لئے اتنا کچھ۔ معمول کے حالات، امن و امان، سیاحت کے بارے میں باتیں اور سری نگر میں جی20کے تماشہ کے باوجود جموں و کشمیر امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مشوروں کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ مودی حکومت کچھ بھی تبدیل نہیں کر پائی ہے“۔

عمر عبداللہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ٹراویل اڈوائزری پر ردِعمل ظاہر کررہے تھے، جس میں شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ منی پور، جموں و کشمیر، ہند۔پاک سرحد اور ملک کے وسطی اور مشرقی علاقوں کا سفر نہ کریں جہاں نکسلائٹس سرگرم ہیں۔

ہندوستان کو مجموعی طور پر لیول2 پر رکھا گیا ہے، لیکن ملک کے کئی علاقوں کو لیول4 پر رکھا گیا ہے، جن میں جموں و کشمیر، ہند۔پاک سرحد، منی پور اور وسطی و مشرقی ہندوستان کے چند علاقے شامل ہیں۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنی اڈوائزری میں کہا دہشت گردی اور عوامی شورش کے سبب مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر (سوائے مشرقی لداخ اور اس کے دارالحکومت لیہہ) کا سفر نہ کریں۔

مسلح لڑائی کے امکانات کے سبب ہند۔پاک سرحد کے 10کلو میٹر کے دائرے میں نہ جائیں۔ دہشت گردی کے اندیشے کے تحت وسطی اور مشرقی ہندوستان کے چند علاقوں کا اور تشدد اور جرائم کے سبب منی پور کا سفر نہ کریں۔