تلنگانہ

تلنگانہ: جئے شنکر بھوپال پلی ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ۔ تین افراد موقع پر ہی ہلاک

ایک اور مہلوک کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ گزشتہ رات بھوپال پلی منڈل کے رام پور علاقہ میں پیش آیا، جہاں دو بائیکس متصادم ہو گئیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا
محکمۂ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار جی شنکرا چاری کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب
کریم نگر: مونتھا طوفان سے متاثرہ کسانوں کی حالت زار پر تشویش
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے وفد کی ملاقات، اہم تجاویز پیش

مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس عہدیدارجائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں انجام دیں۔

مہلوکین کی شناخت بھوپال پلی منڈل کے مینا جی پیٹ سے تعلق رکھنے والے رویندر ریڈی اور لڈو پامبا پور گاؤں کے ستیش کے طور پر کی گئی ہے۔

ایک اور مہلوک کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے متاثرہ خاندانوں کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثہ کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے جانچ شروع کردی۔