تلنگانہ
تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی نے کارحادثہ کے بعد اپنی گاڑی سے اترکرٹریفک کوباقاعدہ بنایا
اسی دوران وہاں ٹریفک پولیس بھی پہنچ گئی جس کے بعد وزیرموصوف وہاں سے روانہ ہوگئے تاہم قبل ازیں انہوں نے پولیس سے اس حادثہ کی تفصیلات حاصل کیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی سریدھربابونے شہرحیدرآباد کے بی آرکے بھون کے قریب ایک کار کے حادثہ کے بعد خود اپنی گاڑی سے اترکرٹریفک کوباقاعدہ بنانے کا کام کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرموصوف نے سکریٹریٹ کی سمت اپنی گاڑی میں جاتے ہوئے دیکھا کہ ایک کارحادثہ کا شکارہوگئی ہے جس کے فوری بعد وہ اپنی کارسے اترے اوراپنے سیکوریٹی عملہ کے ساتھ ٹریفک کو بحال کیا۔
اسی دوران وہاں ٹریفک پولیس بھی پہنچ گئی جس کے بعد وزیرموصوف وہاں سے روانہ ہوگئے تاہم قبل ازیں انہوں نے پولیس سے اس حادثہ کی تفصیلات حاصل کیں۔
پولیس نے بتایا کہ ٹینک بنڈ سے آرہی کارکے ڈرائیورنے اس کاتوازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کارفٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔
ٹریفک پولیس اس حادثہ کی شکار گاڑی کو اپنے ساتھ لے گئی۔ٹریفک کو بحال کرنے سے متعلق وزیرموصوف کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔