تلنگانہ

تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے مختلف ممالک میں نئے صدور کا تقرر، ایم ایل سی کے کویتا کااعلان

اتوار کے روز تلنگانہ جاگروتی کی صدر اور بی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا نے مختلف ممالک میں تنظیم کے نئے صدور کے ناموں کا اعلان کیا۔ کویتا نے ان افرادسے خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں مقیم تلنگانہ عوام کی فلاح و بہبود اور ریاست کی ترقی کے لیے سرگرم خدمات انجام دیں۔

حیدرآباد: تنظیم "تلنگانہ جاگروتی” نے اپنے عالمی سطح کے کام کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی مقصد کے تحت مختلف ممالک میں تنظیمی سرگرمیوں کو مستحکم کرنے اور اوورسیز تلنگانہ افراد کی فلاح و بہبود اور ثقافتی فروغ کے لیے نئے صدور کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد


اتوار کے روز تلنگانہ جاگروتی کی صدر اور بی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا نے مختلف ممالک میں تنظیم کے نئے صدور کے ناموں کا اعلان کیا۔ کویتا نے ان افرادسے خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں مقیم تلنگانہ عوام کی فلاح و بہبود اور ریاست کی ترقی کے لیے سرگرم خدمات انجام دیں۔


مختلف ممالک کے تلنگانہ جاگروتی صدور کے نام درج ذیل ہیں
نیوزی لینڈ : ارونا جیوتی مددم
گلف : سی ہری پرساد
قطر : پروین لکشمی
مشیر: نندنی اببگونی
متحدہ عرب امارات : پیچرا وینکٹیشور راؤ
جنرل سکرIٹری: شیکھر گوڑ
کوویت : مرکا پرمود کمار
سعودی عرب : محمد علی افتخار
عمان : جی راجندر
برطانیہ .سمن راؤ بالموری
اٹلی : کشور یادو
فن لینڈ : آئی ریڈی سندیپ ریڈی
پرتگال : پرکاش پوننکانتی
مالٹا : پنتو گھوش
کینیا : سواپنا ریڈی گنٹلا
عراق و کردستان :
صدر: محمد سلمان خان
جنرل سکرٹری: نایکوار رام چندر
علاوہ ازیں
ریاست مہاراشٹرا کے شعبہ صدر کے طور پر سرینواس کو مقرر کیا گیا ہے۔


رنگو نوین آچاری، جو تلنگانہ جاگروتی کے جنرل سکریٹری ہیں، نے کہا کہ یہ تمام تقررات فوری اثر سے نافذ العمل ہوں گے اور جلد ہی متعلقہ ممالک میں مکمل کمیٹیوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔