کھیل

اسٹنگ ویڈیو میں چیتن شرما کا چونکا دینے والا انکشاف

سابق ہندوستانی تیز گیند باز اور بی سی سی آئی میں ہندوستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر چیتن شرما ایک اسٹنگ آپریشن میں چونکا دینے والے انکشافات کرتے نظر آرہے ہیں۔

ممبئی: سابق ہندوستانی تیز گیند باز اور بی سی سی آئی میں ہندوستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر چیتن شرما ایک اسٹنگ آپریشن میں چونکا دینے والے انکشافات کرتے نظر آرہے ہیں۔

چیتن نے دعویٰ کیا کہ وراٹ کوہلی کو سورو گنگولی پسند نہیں کرتے تھے اور اسی لیے روہت شرما کو کپتانی سونپی گئی تھی۔

بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ کس طرح اسٹار ہندوستانی بلے باز وراٹ کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا۔ ایک ٹی وی چینل نے یہ اسٹنگ آپریشن کیا۔ چینل کی جانب سے کیے گئے اس اسٹنگ آپریشن میں چیتن شرما کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے اس وقت ان کی خراب فارم کو دیکھتے ہوئے کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹا دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں چیتن شرما مبینہ طور پر کوہلی کے بطور ہندوستانی کپتان کے دور سے متعلق واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی وراٹ کے طرز عمل سے ناراض ہے کیونکہ وہ خود کو کھیل سے بالاتر سمجھنے لگے ہیں۔ انہیں بظاہر بی سی سی آئی اور سلیکشن کمیٹی نے ٹی۔ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا تھا۔ وہ دورہ جنوبی افریقہ سے قبل میڈیا سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے سلیکشن کمیٹی میں غیر ضروری طور پر مسئلہ اٹھایا۔

وہ بی سی سی آئی کے اس وقت کے صدر سے اس پر بات کرنا چاہتے تھے۔چیتن شرما نے کہا کہ بی سی سی آئی نے وراٹ کی خراب فارم کا فائدہ اٹھایا اور انہیں کپتانی سے ہٹا دیا گیا۔ انہیں ملک کے نمبر ایک بلے باز کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ شرمناک تھا۔ انہوں نے کئی ہندوستانی کھلاڑیوں کے فٹ رہنے کے لیے انجیکشن لینے کے بارے میں بھی دھماکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

مزیدبراں، چیتن شرما نے دعویٰ کیا کہ بڑے کرکٹرز اپنے ڈاکٹروں کی خدمات استعمال کرتے ہیں، جو خوشی سے انجکشن دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی فٹ نہیں ہیں لیکن وہ کھیلنے کے لیے انجیکشن لگاتے ہیں۔ وہ 80 فیصد فٹنس پر بھی کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ کھلاڑی انجیکشن لیتے ہیں اور کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ“اگر بمراہ جھک بھی نہیں سکتے تو کیا کریں؟ انہیں کھیلتے ہوئے ایک یا دو بار بڑی چوٹ لگ جاتی ہے۔

ورنہ 80 فیصد فٹنس پر بھی وہ خاموشی سے ایک کونے میں چلے جاتے ہیں اور انجکشن لینے کے بعد کہتا ہے کہ ‘سر، ہم فٹ ہیں۔’جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انجیکشن درد کو کم کرنے والے ہیں، چیتن شرما نے کہاکہ "یہ ایک انجکشن ہے، درد کم کرنے والا نہیں۔ ہمیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ اس نے انجکشن لگایا ہے۔