کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ہندوستانی ٹیم نے نیویارک میں پریکٹس شروع کی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز کھیلنے کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم ٹکڑوں میں نیویارک پہنچ گئی ہے۔ کھلاڑیوں نے وارم اپ کیا، دوڑیں، ہلکی طاقت اور کنڈیشنگ کا کام کیا اور پھر فٹ بال کی کچھ مشق کی۔

نیویارک: 4 جون سے شروع ہونے والے امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے نیویارک پہنچنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں نے منگل کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ تاہم اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی ابھی تک ٹیم میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ٹیم انڈیا کی نئی ٹسٹ جرسی سے شائقین ناراض
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز کھیلنے کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم ٹکڑوں میں نیویارک پہنچ گئی ہے۔ کھلاڑیوں نے وارم اپ کیا، دوڑیں، ہلکی طاقت اور کنڈیشنگ کا کام کیا اور پھر فٹ بال کی کچھ مشق کی۔

ٹیم کے مضبوطی اور کنڈیشنگ کوچ سوہم دیسائی نے منگل کے پریکٹس سیشن کے دوران کہاکہ "یہ کھلاڑی ڈھائی ماہ سے ‘قومی ٹیم سے’ سے دور ہیں۔ مقصد سب کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں اور ورلڈ کپ سے پہلے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ مقصد میدان میں 45 منٹ سے ایک گھنٹہ گزارنا ہے تاکہ ہم آگے بڑھ سکیں۔

انہوں نے کہاکہ "ہم انہیں دوڑتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ ہر کوئی پہلے کھیل سے پہلے کافی کام کر سکے۔”

انہوں نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہاکہ "وہ اپنے معمولات میں آسانی سے ایڈجسٹ ہو رہے ہیں اور ہم صرف یہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کھلاڑیوں کو ٹائم زون کی عادت ڈالنے میں مدد ملے”۔

جسپریت بمراہ نے کہا کہ ہم نے ابھی تک کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ ہم ٹیم کے ساتھ سرگرمی کے لیے یہاں آئے تھے۔ امید ہے کہ اچھا ہو گا۔ موسم کافی اچھا ہے۔‘‘

ہندوستان کو ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 5 جون کو آئرلینڈ کے ساتھ کھیلنا ہے اور اس کے بعد اس کا مقابلہ 9 جون کو پاکستان سے ہوگا۔ 12 جون کو امریکہ اور 15 جون کو کینیڈا سے کھیلیں گے۔ پہلے تین میچ نیویارک اور آخری فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔

a3w
a3w