آندھراپردیش

آندھراپردیش میں تلگودیشم پارٹی کی واپسی، چندرابابونائیڈو لیں گے حلف

ندھراپردیش میں این ڈی اے اتحاد کے درمیان نشستوں کی تقسیم کے ایک حصہ کے طورپر ٹی ڈی پی 144 اسمبلی اور 17 لوک سبھا نشستوں پر مقابلہ کیا ہے جبکہ بی جے پی نے 6 اسمبلی اور10 لوک سبھا نشستوں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔

وشاکھاپٹنم: آندھراپردیش میں تلگودیشم پارٹی اور اُس کی اتحادی جماعتیں جنا سینا اور بی جے پی جملہ 175 اسمبلی نشستوں میں سے 157 نشستوں پر آگے چل رہی ہیں، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ٹی ڈی پی 130 پر آگے ہے۔ 20 جنا سینا اور 7 نشستوں پر بی جے پی آگے چل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

آندھراپردیش میں این ڈی اے اتحاد کے درمیان نشستوں کی تقسیم کے ایک حصہ کے طورپر ٹی ڈی پی 144 اسمبلی اور 17 لوک سبھا نشستوں پر مقابلہ کیا ہے جبکہ بی جے پی نے 6 اسمبلی اور10 لوک سبھا نشستوں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ جنا سینا نے 2 لوک سبھا اور 21 اسمبلی نشستوں پر الیکشن لڑا ہے۔

جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت حکمراں وائی ایس آر کانگریس پارٹی 18 نشستوں پر آگے ہے جبکہ چیف منسٹر پیلیو ینڈولا اسمبلی نشست پر اپنے ٹی ڈی پی حریف بی روی سے 21 ہزار292 ووٹوں سے آگے ہیں۔

ٹی ڈی پی کے صدر چندرابابونائیڈو اور اُن کے بیٹے لوکیش بالترتیب کپم اور منگلا گیری اسمبلی نشستوں پر آگے ہیں۔ نائیڈو کپم میں اپنے وائی ایس آر سی پی حریف کے آرجے بھارت پر 6832 ووٹوں سے آگے ہیں۔ جنا سینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان پیتھاپورم اسمبلی حلقہ میں اپنی وائی ایس آر سی پی حریف وی گپتا سے 22 ہزار 818 ووٹوں سے آگے ہیں۔

a3w
a3w