شمالی بھارت

سیاہ پٹیوں کا احتجاج، مظفر نگر میں 300 افراد کو نوٹسیں

وقف ترمیمی بل کے خلاف نمازِ جمعہ کے دوران مساجد میں سیاہ پٹیاں لگاکر احتجاج کرنے پر مظفر نگر میں 300 افراد کو نوٹسیں جاری ہوئی ہیں۔

مظفرنگر(یوپی) (پی ٹی آئی) وقف ترمیمی بل کے خلاف نمازِ جمعہ کے دوران مساجد میں سیاہ پٹیاں لگاکر احتجاج کرنے پر مظفر نگر میں 300 افراد کو نوٹسیں جاری ہوئی ہیں۔

ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فی کس 2لاکھ روپے کا بانڈ جمع کروائیں۔ ایک پولیس عہدیدار نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

ہفتہ تک یہ تعداد 24 تھی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس (سٹی) ستیہ نارائن پرجاپت نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ شناخت کے بعد 300 افراد کو نوٹسیں جاری کی گئیں۔ مزید افراد کی نشاندہی کی جارہی ہے۔