مشرق وسطیٰ

گولہ بارود لے کر پہلا امریکی طیارہ اسرائیل پہنچ گیا

فورڈ کیریئر اسٹرائیک گروپ حماس کے خلاف اسرائیلی افواج کی صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے اور جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے مشرقی بحیرہ روم پہنچا۔

یروشلم: اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ کے حکمراں دھڑے حماس اور لبنان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جاری تنازعہ میں ملک کی مدد کے لیے گولہ بارود لے کر پہلا امریکی طیارہ اسرائیل پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
میٹرو میں الکحل کی دو مہر بند بوتلیں لیجانے کی اجازت
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
محمدضیف کا مکان دھماکہ سے اُڑادیاگیا
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں سے انسان سوز سلوک کے شواہد سامنے آگئے

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ طیارہ ’’جدید گولہ بارود لے کر منگل کی شب اسرائیل کے جنوبی صحرائے نیگیف میں نیواتیم ایئربیس پر اترا۔”

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ یو ایس ایس جیرالڈ آر۔ فورڈ کیریئر اسٹرائیک گروپ حماس کے خلاف اسرائیلی افواج کی صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے اور جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے مشرقی بحیرہ روم پہنچا۔