ایشیاء

پاکستانی صدر نے یکطرفہ عام انتخابات کی تاریخ تجویز کردی

الیکشن کمیشن پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ وہ 30 نومبر تک حلقوں کی ازسرنو حدبندی کی تکمیل کرے گا اور اس کے بعد الیکشن کی سوچے گا۔ جنوری میں انتخابات کا امکان ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کے صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے مکتوب میں یکطرفہ طورپر عام انتخابات کی تاریخ 6  نومبر تجویز کردی۔ چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ کے نام مکتوب میں صدر علوی نے آئین کی دفعہ 48(5)کا حوالہ دیا جو صدر پاکستان کو اختیار دیتی ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے اندرون 90یوم عام انتخابات کی تاریخ کا تعین کردے۔

متعلقہ خبریں
عمران خان، صدر عارف علوی سے ناراض
انتخابی کام کیلئے بینک ملازمین کی کم تعداد کا استعمال کیاجائے
اے پی میں کس سے اتحاد کیا جائے، کس سے نہیں، بی جے پی مخمصہ میں گرفتار
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع

 صدر علوی‘ جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی ارکان میں ایک ہیں۔ 2 دن قبل انہوں نے نگراں وزیر قانون احمد عرفان اسلم سے ملاقات کی تھی اور انتخابات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

الیکشن کمیشن پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ وہ 30 نومبر تک حلقوں کی ازسرنو حدبندی کی تکمیل کرے گا اور اس کے بعد الیکشن کی سوچے گا۔ جنوری میں انتخابات کا امکان ہے۔