دہلی

راجیہ سبھا سے عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ کی معطلی منسوخ کر دی گئی

جگدیپ دھنکڑ نے کہا کہ لیکن سنگھ پہلے ہی اس معاملے میں کافی سزا بھگت چکے ہیں، اس لیے ایوان کے اسپیکر کے طور پر اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے وہ سنگھ کی معطلی کو منسوخ کر رہے ہیں اور ان کی رکنیت بحال کر رہے ہیں۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کی راجیہ سبھا سے معطلی جمعرات کو واپس لے لی گئی، جس کے ساتھ ہی تقریباً ایک سال بعد ان کی راجیہ سبھا کی رکنیت بحال ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
اگزٹ پولس پر مکمل امتناع کے لئے سنجے سنگھ کا مطالبہ
سنجے سنگھ کی عدالتی تحویل میں توسیع
سنجے سنگھ کی درخواست خارج

اٹھارویں لوک سبھا کی تشکیل کے بعد بلائے گئے پارلیمنٹ کے اجلاس میں صدر کے خطاب کے بعد آج جب راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوئی تو چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے رکن سنجے سنگھ کو 24 جولائی کو ایوان میں ناشائستہ سلوک کرنے پر ایوان بالا کی رکنیت سے معطل کر دیا گیا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کی استحقاق کمیٹی نے 26 جون کو مختلف زیر التوا معاملات پر اپنی رپورٹ دی تھی۔ اس رپورٹ میں مسٹر سنگھ کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن سنگھ پہلے ہی اس معاملے میں کافی سزا بھگت چکے ہیں، اس لیے ایوان کے اسپیکر کے طور پر اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے وہ مسٹر سنگھ کی معطلی کو منسوخ کر رہے ہیں اور ان کی رکنیت بحال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر سنگھ کی رکنیت 26 جون سے موثر سمجھی جائے گی۔

سنگھ نے اپنی رکنیت بحال کرنے کے لیے چیئرمین اور استحقاق کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ ’’تقریباً ایک سال بعد پارلیمنٹ جانے کی اجازت ملی۔معطلی ختم ہو گئی ہے۔ محترم چیئرمین، نائب صدر جناب جگدیپ دھنکر، استحقاق کمیٹی کے چیئرمین اور تمام معزز اراکین کا تہہ دل سے شکریہ۔‘‘

واضح رہے کہ سنگھ کو 24 جون کو غیر مہذب رویے کے لیے ایوان کی رکنیت سے معطل کر دیا گیا تھا۔ اس دوران ان کا دور ختم ہو گیا لیکن وہ ایک بار پھر راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہو گئے۔

اس دوران سنگھ دہلی ایکسائز کیس میں جیل میں تھے اور عدالت کی اجازت کے بعد انہوں نے ایوان کی رکنیت کا حلف لیا تھا۔‘‘

a3w
a3w