چھتیس گڑھ میں سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک
جس میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
سورج پور: چھتیس گڑھ کے سورج پور ضلع میں منگل کی دیر رات ایک کار اور پک اپ کے درمیان ٹکر میں تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ حادثہ کل رات پرتاپ پور-امبیکاپور روڈ پر پرتاپ پور تھانہ علاقہ کے گوٹگاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب گووردھن پور گاؤں کے چار نوجوان ایک کار میں امبیکاپور جارہے تھے، تبھی بنارس جانے والے گوٹگاؤن کے قریب ٹماٹروں سے لدی ایک پک اپ اور ایک کار آپس میں ٹکرا گئی۔
جس میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد امبیکاپور منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں پریانشو پٹیل (24) ، دیپک پٹیل (23) اور پشپیندر بھائی پٹیل (21) شامل ہیں۔
اس واقعہ سے متعلق معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔