ترنمول رکن پارلیمنٹ پرکاش چک برائک نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دیا
مسٹر برائک نے یہاں راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی راڈھا کرشنن کو اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر سونپا ان کے استعفے کے ساتھ ہی راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے ارکان کی تعداد کم ہو کر 10 رہ گئی ہے۔ اس سے پہلے مسٹر سکھیندو شیکھر رائے اور محترمہ سشمیتا دیو راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے چکی ہیں۔
نئی دہلی: ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرکاش چک برائک نے جمعرات کو راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور اس کے ساتھ ہی اب تک پارٹی کے تین ارکان پارلیمنٹ ایوان بالا سے استعفیٰ دے چکے ہیں
مسٹر برائک نے یہاں راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی راڈھا کرشنن کو اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر سونپا ان کے استعفے کے ساتھ ہی راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے ارکان کی تعداد کم ہو کر 10 رہ گئی ہے۔ اس سے پہلے مسٹر سکھیندو شیکھر رائے اور محترمہ سشمیتا دیو راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے چکی ہیں۔
شمالی بنگال میں پارٹی کے اہم نوجوان چہروں میں سے ایک مانے جانے والے مسٹر برائک سیاسی حلقوں میں ترنمول کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے قریبی کے طور پر جانے جاتے رہے ہیں۔
پارٹی نے انہیں 2023 میں راجیہ سبھا بھیجا تھا اور بعد میں 2024 کے عام انتخابات میں علی پور دوار لوک سبھا حلقہ سے انتخابی میدان میں اتارا تھا لیکن وہ ہار گئے تھے۔ ترنمول قیادت نے شمالی بنگال میں پارٹی تنظیم کو مضبوط کرنے کی اپنی کوششوں میں انہیں ایک اہم رہنما کے طور پر پیش کیا تھا۔
ان کے اچانک استعفے کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہیں اور انہوں نے اب تک کوئی عوامی بیان نہیں دیا ہے۔