امریکہ و کینیڈا

قاتلانہ حملہ کے بعد ٹرمپ پہلی بار ریپبلکن کنونشن میں نظر آئے

گزشتہ ہفتے ایک بندوق بردار نے پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی میں مسٹر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ حملے میں سابق صدر کے دائیں کان پر گولی لگی جس میں ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ملواکی: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار ریپبلکن نیشنل کنونشن میں مندوبین کے سامنے اسٹیج پر نظر آئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مسٹر ٹرمپ کے کان پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
نامپلی میں انتخابی جلسہ، کانگریس قائد راہول گاندھی کی تقریر (ویڈیو)
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی

سابق صدر نے کانفرنس میں مہمان خصوصی کے درمیان اگلی صف کی نشست سنبھالی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک بندوق بردار نے پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی میں مسٹر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ حملے میں سابق صدر کے دائیں کان پر گولی لگی جس میں ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔