انٹرٹینمنٹ

چیک باونس کیس، فلم پروڈیوسر گنیش کو ایک سال قید کی سزا

آندھرا پردیش کی ایک عدالت نے چیک باونس کیس میں اداکار، پروڈیوسر وسیاست داں بنڈلہ گنیش کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

امراوتی: آندھرا پردیش کی ایک عدالت نے چیک باونس کیس میں اداکار، پروڈیوسر وسیاست داں بنڈلہ گنیش کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ خبریں
جیل سے ہیمنت سورین کا پیام
اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا مودی کی گارنٹی: ممتا بنرجی
دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم، پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا
کمسن لڑکے کے ساتھ غیر فطری عمل کا واقعہ، مجرم کو 20 سال جیل کی سزاء اور جرمانہ
سابق رکن پارلیمنٹ دھننجئے سنگھ کو اغوا کیس میں 7 سال جیل

سیکنڈ ایڈیشنل منصف مجسٹریٹ اونگول نے چہارشنبہ کے روز اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بنڈلا گنیش کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔

گنیش نے قرض واپسی کے حصہ کے طور پر جئے وینکٹیشور لو کو 95 لاکھ روپے کا چیک حوالہ کیا تھا۔ جب وینکٹیشور لو چیک ڈپازٹ کرایا تو معلوم ہواکہ گنیش کے بینک اکاونٹ میں رقم موجود نہیں ہے۔

بعدازاں وینکٹیشور لو نے فلمی اداکار وپروڈیوسر کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا۔ عدالت نے اس کیس میں گنیش کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے گنیش کو حکم دیا کہ وہ درخواست گزار کو 95.10 لاکھ روپے ادا کریں۔ تاہم عدالت نے بنڈلہ گنیش کو اس فیصلہ کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کرنے کے لئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔

تلنگانہ میں مقیم بنڈلہ گنیش 2018 میں کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔ تلنگانہ کے حالیہ اسمبلی الیکشن میں بھی وہ سرگرم تھے۔ انہوں نے تین ماراور گبرسنگھ جیسی فلمیں بنائی ہیں۔