دہلی

بے حد دکھ ہوا، مگر کجریوال اپنے اعمال کی سزا بھگت رہے ہیں: انا ہزارے

مجھے یاد ہے، وہ میرے ساتھ کام کررہے تھے اور ہم دونوں نے شراب کے خلاف صدا بلند کی تھی۔ مگر اب وہ شراب کو قانونی منظوری دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ مجھے اس سے بے حد تکلیف ہوئی۔

احمد نگر: انسداد بدعنوانی جہد کار انا ہزارے نے کہا کہ انہیں دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کی گرفتاری سے ”بے حد دکھ“ ہوا جو اب اپنے خود کے کرموں کی سزا بھگت رہے ہیں۔آج صبح اپنے آبائی گاؤں رالیگن سدھی میں میڈیا نمائندوں کے ہجوم سے بات کرتے ہوئے 86سالہ انا ہزارے نے 2011ء میں دہلی اور دیگر مقامات پر انڈیا اگیسنٹ کرپشن کی طویل تحریک کے دوران اروند کجریوال سے اپنی وابستگی کو یاد کیا۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
دہلی کی نئی چیف منسٹر آتشی 21 ستمبر کو حلف لیں گی
یوم عاشقان کے دن محبت کی سزا۔ جانئے یہ سنسنی خیز راز
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘

 مجھے یاد ہے، وہ میرے ساتھ کام کررہے تھے اور ہم دونوں نے شراب کے خلاف صدا بلند کی تھی۔ مگر اب وہ شراب کو قانونی منظوری دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ مجھے اس سے بے حد تکلیف ہوئی۔

تاہم حکومت کے خلاف کچھ نہیں کیا جاسکتا اور چیف منسٹر کجریوال کو ان کے اپنے سیاہ کرتوتوں کے لیے گرفتار کیا گیا۔ اگر انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا ہوتا تو یہ گرفتاری نہ ہوئی ہوتی۔

اب قانون اپنا کام کرے گا۔ حکومت دیکھے گی اور فیصلہ کرے گی کہ کیا کرنا ہے۔“ یہ ہزارے کا اپنے سابق قریبی مددگار کی اروند کجریوال کی گرفتاری پر پہلا ردعمل تھا۔