شمالی بھارت

یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ غیردستوری: الٰہ آباد ہائی کورٹ

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن اترپردیش بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ 2004 کو ”غیردستوری“ اور سیکولرازم کے اصول کی خلاف ورزی قراردیا

لکھنو: الٰہ آباد ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن اترپردیش بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ 2004 کو ”غیردستوری“ اور سیکولرازم کے اصول کی خلاف ورزی قراردیا

متعلقہ خبریں
گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا، سماعت ملتوی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
کجریوال آرڈیننس کی کاپیاں نذرآتش کریں گے
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کی درخواست کی جلد سماعت کی جائے: سپریم کورٹ

اور ریاستی حکومت سے کہا کہ موجودہ طلبا کو اسکولوں میں بھرتی کرادیا جائے۔

جسٹس ویویک چودھری اور جسٹس سبھاش ودیارتھی پر مشتمل لکھنو بنچ نے انشومن سنگھ راٹھوڑ کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔

راٹھوڑ نے یوپی مدرسہ بورڈ کے دستوری جواز کو چیلنج کیا تھا۔ اس نے مرکزی و ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود کے زیرانتظام مدرسوں پر اعتراض جتایا تھا۔