امریکہ و کینیڈا
امریکہ نے حزب اللّٰہ سے منسلک 9 افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
امریکہ نے لبنان میں حزب اللّٰہ سے مبینہ طور پر منسلک 9 افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات لبنان میں حزب اللّٰہ کے سیاسی اور مالیاتی نیٹ ورک کو محدود کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
واشنگٹن: امریکہ نے لبنان میں حزب اللّٰہ سے مبینہ طور پر منسلک 9 افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات لبنان میں حزب اللّٰہ کے سیاسی اور مالیاتی نیٹ ورک کو محدود کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ لبنان میں دراندازی، سیاسی اثر و رسوخ اور دیرپا امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔
امریکی وزیر خزانہ کے مطابق حزب اللّٰہ اپنے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی نمائندوں سمیت ایک منظم نیٹ ورک پر انحصار کرتی ہے، جس کے ذریعے وہ لبنان میں اپنا اثر برقرار رکھتی ہے۔