امریکہ و کینیڈا

امریکی ایوان نمائندگان میں ایران پالیسی پر اہم ووٹنگ موخر

امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد پر ووٹنگ مؤخر کر دی گئی ہے۔ ری پبلکن قیادت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا جب ڈیموکریٹس کی پیش کردہ قرارداد کو کامیابی ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد پر ووٹنگ مؤخر کر دی گئی ہے۔ ری پبلکن قیادت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا جب ڈیموکریٹس کی پیش کردہ قرارداد کو کامیابی ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔


امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان نمائندگان میں ایران جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ بدھ کے روز ہونا تھی، تاہم ری پبلکن قیادت نے اسے مؤخر کر دیا۔


رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کئی ری پبلکن ارکان کی عدم موجودگی کے باعث ڈیموکریٹک قرارداد کے منظور ہونے کے امکانات بڑھ گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق اب اس قرارداد پر ووٹنگ جون کے آغاز میں متوقع ہے۔


یہ قرارداد صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی اقدامات سے متعلق اختیارات کو محدود کرنے کے مقصد سے پیش کی گئی تھی، جبکہ اس معاملے پر کانگریس کے اندر سیاسی اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔