امریکہ و کینیڈا

امریکی بحریہ کے سکرٹری کا استعفیٰ: محکمہ جنگ

محکمے کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا: "سکریٹری آف دی نیوی جان سی فیلن فوری طور پر انتظامیہ سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔" بیان میں مزید بتایا گیا کہ انڈر سکریٹری ہنگ کاؤ بحریہ کے قائم مقام سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

ماسکو: امریکی محکمہ جنگ (وار ڈیپارٹمنٹ) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے سکرٹری جان فیلن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
محمد یوسف نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا
رجب طیب اردغان کے 15مشیر مستعفی
سہواگ‘ ٹیم انڈیا کے آئندہ چیف سلکٹر ہوسکتے ہیں


محکمے کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا: "سکریٹری آف دی نیوی جان سی فیلن فوری طور پر انتظامیہ سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔” بیان میں مزید بتایا گیا کہ انڈر سکریٹری ہنگ کاؤ بحریہ کے قائم مقام سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔


نیوز پورٹل ‘ایکسیس کے مطابق فیلن کی رخصتی بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ فیلن کے سیکرٹری آف وار پیٹ ہیگستھ کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں تھے، حالانکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے بتائے جاتے ہیں۔


منگل کے روز ہی فیلن نے صحافیوں سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے بحریہ کے مستقبل اور ‘گولڈن فلیٹ’ جیسے بڑے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔