حیدرآباد

انصاف کیلئے لڑائی جاری رکھوں گی: کویتا

حیدرآباد روانہ ہونے سے قبل دہلی میں آج میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ ہمیشہ سے میرا یہ ماننا ہے کہ انصاف ہی غالب آئے گا۔

نئی دہلی: دہلی اکسائز پالیسی اسکام میں جیل میں رہائی کے ایک دن بعد بی آر ایس قائد کے کویتا نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ میرا ماننا ہے کہ انصاف ہی کی جیت ہوگی اور وہ اپنی قانونی لڑائی جاری رکھیں گی۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا کو سپریم کورٹ نے منگل کے روز دہلی اکسائز اسکام سے مربوط منی لارنڈنگ اور کرپشن کیس میں ضمانت دی تھی۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
جی او 3 سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش: کویتا
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس

جس کے بعد انہیں کل شام تہاڑ جیل سے رہا کردیا گیا۔ حیدرآباد روانہ ہونے سے قبل دہلی میں آج میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ ہمیشہ سے میرا یہ ماننا ہے کہ انصاف ہی غالب آئے گا۔

میں اپنی لڑائی یقینا جاری رکھوں گی اور ہم اپنے عزائم کو سرد پڑنے نہیں دیں گے 46 سالہ بی آرایس ایم ایل سی کویتا، 5ماہ سے زائد عرصہ تک عدالتی تحویل میں تھیں۔