مشرق وسطیٰ

عازمینِ حج گرمی سے بچاؤ کے لیے کیا کریں؟ سعودی وزارت صحت کی اہم ہدایت

واضح رہے کہ مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے، عازمین منیٰ پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ آج قیام کے بعد کل نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہوں گے اورخطبہ حج سنیں گے، ظہر اور عصر کی نماز قصر کے ساتھ ادا کریں گے، غروب آفتاب کے بعد حجاج عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے اور رات کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں گزاریں گے۔

منیٰ: سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے عازمینِ کو دورانِ حج دھوپ سے بچاؤ کے لیے چھتری کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
آندھرا پردیش سے 3ہزار عازمین، حج کیلئے جائیں گے

وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدس مقامات کے سفر کے دوران شدید دھوپ میں عازمین حج کے لیے چھتری کا استعمال مددگار ثابت ہوتا ہے،

وزارت نے یہ ہدایت بھی کی کہ عازمین چھتری کو کلائی کے پٹے کے ساتھ محفوظ رکھیں۔

واضح رہے کہ مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے، عازمین منیٰ پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ آج قیام کے بعد کل نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہوں گے اورخطبہ حج سنیں گے، ظہر اور عصر کی نماز قصر کے ساتھ ادا کریں گے، غروب آفتاب کے بعد حجاج عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے اور رات کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں گزاریں گے۔

مناسکِ حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، لاکھوں عازمینِ حج منیٰ پہنچنا شروع مغرب اور عشا کی نمازیں یکجا کر کے ادا کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں چُنیں گے، دس ذوالحجہ کی صبح جمرات میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کر کے بال کٹوائیں گے اور احرام کھول دیں گے،

جس کے بعد حجاج طوافِ زیارت کریں گے اور منیٰ واپس پہنچیں گے۔ منیٰ میں قیام کے دوران حجاج شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور بارہ ذوالحجہ کو مغرب سے قبل منیٰ سے نکل جائیں گے، جس کے ساتھ حج کے مناسک مکمل ہو جائیں گے۔