آندھراپردیش

پون کلیان کی تیسری بیوی روسی ماڈل انا لیزنیوا کون ہے؟

اداکار سے سیاستداں بن جانے والے آندھراپردیش کے نائب وزیراعلیٰ پون کلیان تین تین شادیاں کرچکے ہیں اور ان کی تیسری بیوی کوئی ہندوستانی لڑکی یا خاتون نہیں بلکہ ایک رشین ماڈل ہے جس کا نام انا لیزنیوا ہے۔

حیدرآباد: اداکار سے سیاستداں بن جانے والے آندھراپردیش کے نائب وزیراعلیٰ پون کلیان تین تین شادیاں کرچکے ہیں اور ان کی تیسری بیوی کوئی ہندوستانی لڑکی یا خاتون نہیں بلکہ ایک رشین ماڈل ہے جس کا نام انا لیزنیوا ہے۔

متعلقہ خبریں
حلقہ لوک سبھا کا کیناڈا سے جناسینا امیدوار کے نام کا اعلان
اسمبلی انتخابات: چندرابابو نائیڈو کی پون کلیان سے ملاقات
اداکارپون کلیان کی فلم کے سیٹ پر آگ لگ گئی
جنا سینا پارٹی سربراہ پون کلیان دہلی روانہ
مقننہ میں خواتین کو33 فیصد تحفظات دینے پون کلیان کا مطالبہ

واضح رہے کہ پون کلیان کی جنا سینا پارٹی (جے ایس پی) نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کا حصہ ہے۔ حال ہی میں اختتام پذیر لوک سبھا اور آندھراپردیش اسمبلی انتخابات میں پون کلیان کی پارٹی بڑے فاتحین میں سے ایک تھی۔

تلگو سوپر اسٹار پون کلیان کو آندھراپردیش اسمبلی میں متفقہ طور پر پارٹی فلور لیڈر منتخب کیا گیا۔ اے پی اسمبلی میں جے ایس پی کے 21 ارکان ہیں۔

جس دن انتخابی نتائج آئے تھے، پون کلیان خوشی سے سرشار اپنے گھر پہنچے جہاں ان کی بیوی انا لیزنیوا نے آرتی کی تھالی ہاتھوں میں لئے اپنے شوہر کے ماتھے پر ٹیکہ لگایا تھا۔

اس کا ویڈیو جلد ہی سوشیل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔ لیزنیوا نے پہلے پون کلیان کی آرتی کی اور پھر ان کے ماتھے پر ٹیکہ لگایا۔

پون کلیان کی تیسری بیوی انا لیزنیوا کے بارے میں پانچ حقائق جو آپ کے لئے جاننا ضروری ہیں۔

1۔  اینا لیزنیوا 1980 میں روس میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک ماڈل اور اداکارہ رہ چکی ہیں۔ انا لیزنیوا کی ملاقات پون کلیان سے 2011 میں فلم ’تین مار‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔

سیٹ پر ان کا خوب رومانس چلا جو ایک رشتہ میں بدل گیا۔ دو سال کی ڈیٹنگ کے بعد دونوں نے 30 ستمبر 2013 کو شادی کر لی۔ لیزنیوا پون کلیان کی تیسری بیوی ہیں۔

2۔  جوڑے کا ایک بیٹا ہے جس کا نام مارک شنکر پاوانووچ ہے۔ انا لیزنیوا کی پہلی شادی سے ایک بیٹی پولینا انجنا پاوانووا بھی ہے۔

3۔  اپنے ماڈلنگ کیریئر سے آگے انا لیزنیوا کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سنگاپور میں کئی ہوٹلوں کی مالک ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ان کے پاس روس اور سنگاپور میں کئی جائیدادیں اور اثاثے ہیں جن کی مالیت تقریباً 1800 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

4۔  تلگو سوپر اسٹار پون کلیان کی ازدواجی تاریخ پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ دونوں کو تعلقات بنائے رکھنے اور شادی کرنے کے لئے کافی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 2013 میں انا سے شادی کرنے سے پہلے پون کلیان نے 1997 میں 19 سالہ نندنی سے شادی کی تھی۔

یہ شادی 2008 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس کے بعد پون کلیان نے 2009 میں اداکارہ رینو دیسائی سے شادی کی اور 2012 میں علیحدگی اختیار کی۔ دوسری شادی سے پون کلیان کو دو بچے اکیرا نندن اور آدھیہ ہیں۔

5۔  انا لیزنیوا اور پون کلیان کی علیحدگی کی خبریں بھی اس وقت سامنے آئیں جب اس نے تلگو اسٹار ورون تیج کی منگنی اور اپاسنا (رام چرن کی بیوی) کی گود بھرائی کی رسم جیسی خاندانی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔ رام چرن، پون کلیان کا بھتیجہ ہے۔

تاہم ازدواجی تنازعات کی افواہوں کے باوجود انا لیزنیوا اپنے شوہر کی عوامی زندگی میں سرگرم عمل رہی ہیں۔ وہ پون کلیان کی حالیہ انتخابی جیت کے دوران روایتی رسومات ادا کرنے اور مداحوں کو مبارکباد دینے میں مصروف دیکھی گئی جس سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں میں علیحدگی کی خبریں صرف افواہ ہے۔  

a3w
a3w