دیگر ممالک

سڈنی میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 20 افراد کو بچا یا گیا

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ بارش ہارسلے پارک کے مضافاتی علاقے میں ہوئی جہاں ایک گھنٹے میں 77.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سڈنی: آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں شدید طوفان کے دوران موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے 20 سے زیادہ لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
جنوب مشرقی امریکہ میں طوفان ہیلن سے ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل

نیو ساؤتھ ویلز میں اسٹیٹ ایمرجنسی سروس (ایس ای ایس) کے اسٹورٹ فشر نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل کے شدید طوفان کی وجہ سے مغربی اور وسطی سڈنی میں شدید بارش ہوئی، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور سڑکوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خلل پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ بارش ہارسلے پارک کے مضافاتی علاقے میں ہوئی جہاں ایک گھنٹے میں 77.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مسٹر فشر نے کہا کہ سیلاب کے پانی میں پھنسے 21 افراد کو بچا لیا گیا ہے لیکن یہ ’مایوس کن‘ ہے کہ ڈرائیوروں نے سیلاب کے پانی سے بچنے کے لیے وارننگ کو نظر انداز کیا۔

انہوں نے کہا کہ طوفان نے ہزاروں گھروں اور کاروباری اداروں کے لیے انٹرنیٹ سروس کو متاثر کیا۔