چیف منسٹراے پی چندرابابو نائیڈو ٹرین حادثہ میں بال بال بچ گئے (ویڈیو)
مدھورا نگر میں دورہ کے دوران نائیڈو اور ان کی ٹیم ریلوے ٹریک کے قریب سیلابی پانی کا جائزہ لے رہے تھے۔ اچانک مخالف سمت سے ایک ٹرین آگئی جس نے نائیڈو ، عہدیدار اور سیکورٹی عہدیداروں کو فوری طورپر ٹریک سے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

وجئے واڑہ: چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو جمعرات کو وجئے واڑہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ کے دورہ کے دوران ایک ٹرین حادثہ میں بال بال بچ گئے۔ نائیڈو شہر میں شدید بارش کے بعدسیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے تھے جہاں سیلاب سے صورتحال کافی خراب ہوگئی۔
مدھورا نگر میں دورہ کے دوران نائیڈو اور ان کی ٹیم ریلوے ٹریک کے قریب سیلابی پانی کا جائزہ لے رہے تھے۔ اچانک مخالف سمت سے ایک ٹرین آگئی جس نے نائیڈو ، عہدیدار اور سیکورٹی عہدیداروں کو فوری طورپر ٹریک سے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ خوش قسمتی کے بات یہ ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین کے گزرنے کے بعد چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے معائنہ دوبارہ شروع کردیا۔
واضح رہے کہ چیف منسٹر گزشتہ پانچ دنوں سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں تاکہ نقصانات کا جائزہ لیاجاسکے اور متاثرین کو مدد فراہم کیاجاسکے۔