جرائم و حادثات

تحصیلدار کے گھر پر اے سی بی کا دھاوا ، 2 کروڑ روپئے، طلائی زیورات ضبط (ویڈیو)

اے سی بی حکام کی جانب سے حیدرآباد میں ایک تحصیلدار کے گھر سے دھاوا کرتے ہوئے 2 کروڑ روپئے برآمد کیے۔

حیدرآباد: اے سی بی حکام کی جانب سے حیدرآباد میں ایک تحصیلدار کے گھر سے دھاوا کرتے ہوئے 2 کروڑ روپئے برآمد کیے۔

متعلقہ خبریں
غیر محسوب اثاثہ جات کیس، اے سی بی نے اے سی پی کو تحویل میں لے لیا
بھینسہ کے میونسپل کمشنر اور بل کلکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
چندرا بابو نائیڈو، کرپشن مقدمات کے جال میں پھنس گئے
100کروڑ اثاثوں کی موجودگی کے بعد عہدیدار گرفتار
سابق ڈی جی پی مہندر ریڈی، صدرنشین ٹی ایس پی ایس سی مقرر

اے سی بی حکام نے نلگنڈہ ضلع کے مرری گوڑہ کے تحصیلدار مہندر ریڈی کے گھر کی تلاشی لی، جہاں انھیں بھاری مقدار میں رقم اور سونا ملا۔

اے سی بی کے حکام نے شری ڈی سائی نگر، ہستینا پورم، ونستھلی پورم میں تحصیلدار مہندر ریڈی کی رہائش گاہ کی تلاشی لی اور بھاری رقم اور سونا برآمد کیا۔

تحصیلدار مہندر ریڈی نے رقم اور سونا گھر میں ایک باکس میں چھپائے تھے۔ رقم تقریباً 2 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ طلائی زیورات بھی ضبط کرلیے گئے۔ اس دھاوے کے دوران اے سی بی حکام نے غیرمنقولہ جائیداد سے متعلق اہم دستاویزات بھی ضبط کیے ہیں۔

تحصیلدار مہندر ریڈی کے علاوہ اے سی بی کے عہدیدار، ان کے ارکانِ خاندان اور رشتہ داروں کے گھروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

a3w
a3w