دیگر ممالک

صدرروس ولادیمیرپوٹین پر قاتلانہ حملے کی کوشش

روس نے آج یوکرین پر الزام عائد کیا کہ اس نے صدر ولادیمیر پوٹین کو ہلاک کرنے کی کوشش کی ہے۔ اُس نے دعویٰ کیا کہ حملہ میں استعمال کئے گئے 2 ڈرون طیاروں کو اُس نے مار گرایا ہے۔

ماسکو: روس نے آج یوکرین پر الزام عائد کیا کہ اس نے صدر ولادیمیر پوٹین کو ہلاک کرنے کی کوشش کی ہے۔ اُس نے دعویٰ کیا کہ حملہ میں استعمال کئے گئے 2 ڈرون طیاروں کو اُس نے مار گرایا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید

ماسکو نے کہا کہ روس جوابی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اس تبصرہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماسکو یوکرین کے ساتھ 14 مہینہ سے جاری جنگ میں مزید شدت پیدا کرنے کو حق بجانب ٹھہرانے کیلئے اس واقعہ کا استعمال کرسکتا ہے۔

اس نے کہا کہ پوٹین زخمی نہیں ہوئے اور کریملن کی عمارت کو کوئی زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس نے الزام عائد کیا کہ وہ اس حملہ کو منصوبہ بند دہشت گردانہ حرکت اور روسی وفاق کے صدر کی جان لینے کی ایک کوشش تصور کرتا ہے۔

علحدہ اطلاع کے بموجب روس صدارتی پیلس’ کریملن ‘کے جاری کردہ بیان کے مطابق کل رات کے وقت یوکرین کے 2 ڈرون طیاروں نے کریملن پیلس پر حملے کی کوشش کی ہے۔تاہم روس کے فضائی دفاعی سسٹم کی فوری کاروائی سے حملے سے پہلے ہی ڈرون طیاروں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

روسی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے روس کے صدارتی محل پر ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کے مطابق کریملن پر ہونے والے ڈرون حملے میں صدرپوٹین کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔نیوزایجنسی کا کہنا ہے کہ اس ڈرون حملے میں روسی صدر ولادیمیر پوٹین محفوظ رہے ہیں اور عمارت کے کسی حصے کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

کریملن نے خبردار کیا ہے کہ روس جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس حملے کو ”دہشت گرد حملہ سمجھتا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے آر آئی اے نے رپورٹ کیا کہ کریملن نے ان کارروائیوں کو ایک منصوبہ بند دہشت گردی کی کارروائی اور صدر پر یوم فتح، 9 مئی کی پریڈ کے موقع پر قاتلانہ حملے کے طور پر سمجھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوٹین نے اپنا شیڈول تبدیل نہیں کیا اور وہ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔یوکرین نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹین پر قاتلانہ حملہ کیا ہے۔کریملن حکام نے اس ناکام حملے کو روس کے صدر ولادی میر پوتن کے خلاف قاتلانہ حملہ اور منّظم دہشت گردی قرار دیا ہے۔

حکام کے مطابق حملے میں صدر پوتن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔کریملن حکام نے کہا ہے کہ ہم مذکورہ حملے کا مناسب وقت اور مناسب جگہ پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔کریملن پیلس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی کہا ہے کہ قاتلانہ حملے کے بعد صدر پوٹین کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔