شمال مشرق
منی پور میں تازہ تشدد‘ 15مکانات نذرآتش
ہفتہ کی شام لانگول گیمس ولیج میں ہجوم توڑپھوڑپراترآیا۔ سیکیوریٹی فورس نے ہجوم کو منتشرکرنے اورصورتحال پر قابوپانے کیلئے کئی راؤنڈ آنسوگیس شل برسائے۔

امپھال: منی پور کے ضلع امپھال ویسٹ میں جہاں تازہ تشدد پھوٹ پڑا15مکانوں کو آگ لگادی گئی۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ ہفتہ کی شام لانگول گیمس ولیج میں ہجوم توڑپھوڑپراترآیا۔ سیکیوریٹی فورس نے ہجوم کو منتشرکرنے اورصورتحال پر قابوپانے کیلئے کئی راؤنڈ آنسوگیس شل برسائے۔
اتوار کی صبح حالات بہتر ہوئے لیکن پابندیاں برقرار ہیں۔ ضلع امپھال ایسٹ کے چیکون علاقہ سے بھی تازہ تشدد کی اطلاع ہے۔ جہاں کئی تجارتی اداروں کوہفتہ کے دن آگ لگادی گئی۔