مہاراشٹرا

مہاراشٹر میں پانچویں مرحلے میں 13 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ شروع

مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے میں ممبئی، تھانے اور پالگھر سمیت 13 پارلیمانی سیٹوں کے لیے پیر کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز قطاروں میں نظر آئے۔

ممبئی: مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے میں ممبئی، تھانے اور پالگھر سمیت 13 پارلیمانی سیٹوں کے لیے پیر کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز قطاروں میں نظر آئے۔

متعلقہ خبریں
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
مرکز اور حکومت مہاراشٹرا، مراٹھا کوٹہ مسئلہ حل کریں: شردپوار
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم

ان 13 سیٹوں میں سے چھ ممبئی اور ممبئی کے مضافاتی ضلع سے، چار تھانے اور پالگھر سے اور تین شمالی مہاراشٹر کے علاقے سے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 264 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پولنگ بوتھ کے باہر صبح سے ہی ووٹرز کی لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار، فرحان اختر، اداکارہ زویا اختر ممبئی کے کچھ پہلے لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے ووٹنگ شروع ہوتے ہی ووٹ ڈالے اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں گھروں سے باہر آئیں اور ووٹ ڈالیں۔

اداکار اکشے کمار اپنا ووٹ ڈالنے ممبئی کے بوتھ پر پہنچ گئے۔ انہیں پچھلے سال ہی ہندوستانی شہریت ملی تھی۔ اس سے قبل اس کے پاس کناڈا کی شہریت تھی۔ اکشے نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہا ’’میں چاہتا ہوں کہ میرا ہندوستان ترقی کرے اور مضبوط ہو۔ میں نے اسے ذہن میں رکھ کر ووٹ دیا۔ ووٹرز کو اس کے لئے ووٹ دینا چاہیے جو وہ صحیح سمجھتے ہیں… میرے خیال میں ووٹنگ کا فیصد اچھا رہے گا…‘‘

صنعتکار انیل امبانی اپنا ووٹ ڈالنے ممبئی کے بوتھ پر پہنچے۔ وہ عام ووٹروں کے درمیان لائن میں کھڑے نظر آئے۔

ممبئی ساؤتھ، ممبئی نارتھ، ممبئی نارتھ ویسٹ، ممبئی نارتھ ایسٹ، ممبئی نارتھ سینٹرل، ممبئی ساؤتھ سینٹرل، تھانے، بھیونڈی، کلیان، پالگھر، ناسک، ڈنڈوری (محفوظ) اور دھولے کے کل 2.46 کروڑ ووٹر آج ووٹ ڈالیں گے۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

a3w
a3w