حیدرآباد

کے ٹی آر اور دیگر وزراکے خلاف صحافیوں کا احتجاج

صحافیوں نے ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ، ای دیا کر راؤ، ستیہ وتی راتھوڑ، کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ریاستی وزراء کے رویہ پر برہمی کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: صحافیوں نے ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ، ای دیا کر راؤ، ستیہ وتی راتھوڑ، کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ریاستی وزراء کے رویہ پر برہمی کا اظہار کیا۔

صحافیوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا جارہا ہے غلط ہے۔

ریاستی وزراء کے تارک راما راؤ، ای دیا کر راؤ، ستیہ وتی راتھوڑ، نے ضلع محبوب آباد کے دورہ کے موقع پر قبائیلی خاندانوں میں بنجر اراضی کے پٹہ جات تقسیم کئے۔ اس دوران صحافیوں نے ریاستی وزراء سے ملاقات کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے صحافیوں کو ریاستی وزراء سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی۔ صحافیوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جس نے سابق میں مکانات کی تعمیر کیلئے اراضی مہیا کی تھی‘ اس کے بارے میں ریاستی وزراء کو یادداشت حوالے کرنا چاہتے تھے۔

صحافیوں نے کہا کہ ریاستی وزراء کے تارک راما راو‘ عمداً ان سے ملاقات کیلئے وقت نہیں دے رہے ہیں جس پر انہوں نے ریاستی وزراء کے خلاف احتجاج منظم کیا۔

a3w
a3w