حیدرآباد

آئندہ ماہ اسمبلی کا سرمائی سیشن طلب کرنے کا فیصلہ: کے سی آر

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے دسمبر میں قانون ساز اسمبلی اور کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسمبلی کا سرمائی اجلاس تقریباً ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے دسمبر میں قانون ساز اسمبلی اور کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسمبلی کا سرمائی اجلاس تقریباً ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔

اطلاعات کے مطابق اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوران ریاست کے مالی موقف، مرکزی حکومت کا عدم تعاون، ترقی میں مرکزی حکومت کی جانب سے حائل رکاوٹیں، ان رکاوٹوں سے ریاست کی آمدنی میں 40,000 کروڑ روپے کی کمی پر غور وخوص کیا جائے گا۔

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے مطابق مرکزی حکومت، تلنگانہ کی ترقی کو ہضم نہیں کرپارہی ہے اور ہر ترقیاتی کام میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

اس صورتحال سے ریاست کے عوام کو مکمل طور پر واقف کرانے کیلئے دسمبر کے مہینہ میں ایک ہفتہ طویل اسمبلی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

کے سی آر نے ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ اور ریاستی وزیر امور مقننہ وی پرشانت ریڈی کو اسمبلی سیشن کے نقائص سے پاک انعقاد کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔