کھیل

آئی پی ایل 16 کا 31 مارچ سے آغاز۔28 مئی کو فائنل

انڈین پریمیر لیگ کے 16ویں ایڈیشن کے شیڈول کا جمعہ کو اعلان کردیا گیا۔ اس بار ٹورنامنٹ میں جملہ 70 میچ کھیلے جائیں گے۔ آئی پی ایل کا فائنل احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

ممبئی: انڈین پریمیر لیگ کے 16ویں ایڈیشن کے شیڈول کا جمعہ کو اعلان کردیا گیا۔ اس بار ٹورنامنٹ میں جملہ 70 میچ کھیلے جائیں گے۔ آئی پی ایل کا فائنل احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

اس بار 10 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیاگیاہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 31 مارچ کو ہوگا جبکہ فائنل مقابلہ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ گذشتہ مرتبہ گجرات ٹائٹنز نے فائنل میں راجستھان رائلز کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔

ہاردک کی کپتانی میں ٹیم نے پہلی ہی کوشش میں آئی پی ایل کا خطاب جیتا۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل 2023 کی 10 ٹیموں کو اے اور بی گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے۔

ممبئی انڈینز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، راجستھان رائلز، دہلی کیاپٹلس اور لکھنو سوپر جوائنٹس کو پہلے گروپ میں رکھا گیاہے جبکہ دوسرے گروپ میں چینائی سوپر کنگز، سن رائزرز حیدرآباد، رائل چیلنجرز بنگلور، پنجاب کنگز اور گجرات ٹائٹنز کو شامل کیاگیاہے۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ چینائی اور دفاعی چمپئن گجرات ٹائٹنز کے درمیان 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل 2019 کے بعد پہلی بار تمام میاچس ہوم گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔

2020 میں کورونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کا انعقاد کیاگیا جبکہ 2021 میں ہندوستان کے کچھ میدانوں پر میچ کھیلے گئے تھے لیکن وبا کے بڑھنے کی وجہ سے اسے درمیان میں روک دیا گیا تھا جسے متحدہ عرب امارات میں دوبارہ مکمل کیاگیا۔

2022 میں ٹورنامنٹ مکمل طورپر ہندوستان میں کھیلا گیا تھا۔ تاہم اس ایڈیشن کے تمام میاچس ہندوستان کے مخصوص مقامات جیسے ممبئی‘ پونے‘ احمدآباد اور کولکتہ میں کھیلے گئے تھے۔

a3w
a3w