حیدرآباد

آندھراپردیش کا پولاورم پراجکٹ ، بھدرا چلم میں سیلاب کا سبب: وزیر ٹرانسپورٹ

اجے کمار نے کہاکہ یہ پانچ مواضعات اے پی سے بہت دور ہوں گے۔مرکزی حکومت کو اس بارے میں غورکرناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں پارلیمنٹ میں بل پیش کرکے پانچ مواضعات کو تلنگانہ میں ضم کرنے کو یقینی بنانا جائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے کہا ہے کہ پڑوسی ریاست اے پی کی حکومت کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے پولاورم پروجیکٹ کی وجہ سے تلنگانہ کا بھدراچلم سیلاب کی زد میں ہے اور موجودہ طورپر جو سیلاب، بھدراچلم میں آیا ہے، اس کی وجہ یہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھدراچلم سیلابی علاقہ کے مستقل حل کیلئے جلد ہی اقدامات کئے جائیں گے۔ اجے نے ٹی آرایس ایل پی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آندھرا پردیش میں ضم 7 منڈلوں کے ساتھ ساتھ بھدراچلم کے پانچ مواضعات کو تلنگانہ میں ضم کیا جائے۔

 انہوں نے کہاکہ یہ پانچ مواضعات اے پی سے بہت دور ہوں گے۔مرکزی حکومت کو اس بارے میں غورکرناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں پارلیمنٹ میں بل پیش کرکے پانچ مواضعات کو تلنگانہ میں ضم کرنے کو یقینی بنانا جائے۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے یاد دلایا کہ وہ پولاورم پروجیکٹ کی اونچائی کم کرنے کے لیے کئی بار درخواست کی جاچکی ہے۔

a3w
a3w