تلنگانہ

آوارہ کتوں کی کثرت، حملوں سے عوام خوف زدہ

عظیم تربلدیہ ورنگل کے مصروف ترین علاقوں میں دن بہ دن کتوں کے لوگوں پر حملوں میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔

ورنگل: عظیم تربلدیہ ورنگل کے مصروف ترین علاقوں میں دن بہ دن کتوں کے لوگوں پر حملوں میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔

اس سے شہر کے عوام ڈر اور خوف کی زندگی گزاررہے ہیں۔سڑکوں پر اکیلے گذارنا لوگوں کے لئے دشوار ثابت ہورہا ہے۔

شہرمیں کتوں کی تعدادمیں اضافہ کے باوجود بلدی حکام کی جانب سے ان کی روک تھام کا کوئی عمل نظرنہیں آرہا ہے۔

نام نہاد کے لئے بلدیہ کی جانب سے خدمات انجام دیئے رہے ہیں۔2دن قبل ڈھائی گھنٹوں میں ایسے 36حملہ کی وارداتیں پیش آئی ہیں۔ کتوں کے حملہ میں خواتین اور بچے بھی ذد میں آرہے ہیں۔

شہر میں انڈر ریلوے گیٹ‘ ورنگل قلعہ‘کاشی بگہ‘پیدماگڈہ‘ ریڈی کالونی میں زیادہ تر کتوں کے حملہ ہورہے ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ بلدی حکام اس جانب توجہ دیں۔