مہاراشٹرا

اجیت پوار کی دیویندر پھڈنویس سے ملاقات

مہاراشٹرا کی ایکناتھ شنڈے حکومت میں شامل ہونے کے ایک دن بعد ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے پیر کے دن اپنے منصب ہم دیویندر پھڈنویس سے ملاقات کی تاکہ کابینی قلمدانوں کی تقسیم اور نئے اتحاد سے جڑے قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے۔

ممبئی: مہاراشٹرا کی ایکناتھ شنڈے حکومت میں شامل ہونے کے ایک دن بعد ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے پیر کے دن اپنے منصب ہم دیویندر پھڈنویس سے ملاقات کی تاکہ کابینی قلمدانوں کی تقسیم اور نئے اتحاد سے جڑے قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے۔

متعلقہ خبریں
این سی پی مہاراشٹرا میں مقامی اور بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی : اجیت پوار
امیت شاہ کے ”تلوے چاٹنے“ کے ریمارک پر تنازعہ
پٹنہ میں کل اپوزیشن قائدین کا اہم اجلاس
حکومتیں گرانے کا ٹھیکہ لینے والوں نے ریاست میں سیاسی بحران پیدا کیا ہے:ڈگ وجئے
اجیت پوار کی این سی پی کا ایکس ہینڈل ”معطل“

ڈپٹی چیف منسٹر اور بی جے پی قائد دیویندر پھڈنویس کے سرکاری بنگلہ ”میگھ دوت“ میں منعقدہ میٹنگ میں این سی پی قائدین سنیل تتکرے‘ پرفل پٹیل اور چھگن بھوجبل موجود تھے۔

میٹنگ تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ اجیت پوار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ قلمدانوں کے الاٹمنٹ کو منگل کی شام تک قطعیت دے دی جائے گی۔

سابق میں اجیت پوار کے پاس آبی وسائل‘ برقی اور فینانس جیسے قلمدان تھے جو فی الحال پھڈنویس کے پاس ہیں۔ پھڈنویس کو داخلہ کا قلمدان بھی حاصل ہے۔ ریاستی کابینہ کا اگلا اجلاس چہارشنبہ کو ہونے کا امکان ہے۔

a3w
a3w