اسپائس جیٹ کے 3 طیاروں کا رجسٹریشن ختم کردینے ڈی جی سی اے سے درخواست

لیزنگ کمپنی اوس آئیر لینڈ لمیٹڈ نے 29 جولائی کو 3 بوئنگ 737 طیاروں کا رجسٹریشن ختم کردینے کی درخواست کی تھی۔ یہ طیارے وارانسی اور امرتسر میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: شہری ہوا بازی کے ریگولیٹر‘ ڈائرکٹر جنرل آف سیول ایوئیشن (ڈی جی سی اے) کو اسپائس جیٹ کے تین طیاروں کا رجسٹریشن ختم کردینے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ لیزنگ کمپنی اوس آئیر لینڈ لمیٹڈ نے 29 جولائی کو 3 بوئنگ 737 طیاروں کا رجسٹریشن ختم کردینے کی درخواست کی تھی۔ یہ طیارے وارانسی اور امرتسر میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

 ذرائع نے بتایاکہ عموماً رقم کی ادائیگی سے متعلق بات چیت میں ناکامی پر لیز پر دینے والی کمپنی ایسی درخواست داخل کرتی ہے۔ ڈی جی سی اے ٹیکس حکام اور ایئرپورٹس سے بقایہ جات کے بارے میں معلوم کرتا ہے، جس کے بعد رجسٹریشن ختم کرنے کی اجازت دے دی جاتی ہے۔