تلنگانہ

ضمانت پر نندا کمار کی رہائی

بی آر ایس کے ایم ایل ایز پوچنگ کیس کے ایک اہم ملزم نندا کمار کی جمعہ کو سنٹرل جیل چنچل گوڑہ سے رہائی عمل میں آئی ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے ایم ایل ایز پوچنگ کیس کے ایک اہم ملزم نندا کمار کی جمعہ کو سنٹرل جیل چنچل گوڑہ سے رہائی عمل میں آئی ہے۔

متعلقہ خبریں
نوکری کے عوض زمین گھوٹالہ:رابڑی دیوی اور 2 بیٹیوں کو عبوری ضمانت منظور
بشریٰ بی بی کو 23 مئی تک گرفتاری سے تحفظ
دہلی فسادات کیس ایک شخص کو ضمانت منظور

عدالت نے کمار کو مشروط ضمانت کے مطابق 10ہزار روپے کے دو سیکورٹیز جمع کرانے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد کے قریب معین آباد میں 26 اکتوبر کو ایک فارم ہاوز پر دھاوا کرتے ہوئے سائبر آباد پولیس نے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے کیس میں رامچندر ا بھارتی، سمہا یاجی اور نندا کمار کو گرفتار کیا تھا۔

قبل ازیں تلنگانہ ہائی کورٹ نے یکم دسمبر کو ان مشتبہ 3 ملزمین کی ضمانت منظور کی تھی تاہم رامچندرا بھارتی اور نندا کمار کو جیل سے رہائی کے فوری بعد پولیس نے ان کے خلاف درج دوسرے کیسوں میں انہیں دوبارہ گرفتار کیا تھا۔

رامچندربھارتی کے خلاف کئی پاسپورٹ او ر آدھار کار ڈز رکھنے کے الزام میں کیس درج کرلیا تھا۔ تاہم بھارتی چنددن قبل جیل سے رہا ہوگیا جبکہ نندا کمار کو آج جیل سے رہائی ملی ہے۔