امریکہ و کینیڈا

امریکہ نے 21سال بعد سعودی انجینئر کو گوانتاناموبے سے رہا کر دیا

پینٹاگون جائزاتی بورڈ نے گزشتہ سال یہ تصدیق کی تھی کہ الشربی کی القاعدہ میں اب کوئی اہم ذمہ داری نہیں اور نہ ہی وہ اس کا سہولت کار ہے جسے پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

واشنگٹن: امریکہ نے سعودی انجینئر کو 21سال بعد گوانتاناموبے سے رہا کردیا ہے۔

سعودی انجینئر الشربی تقریباً21سال سے گوانتاناموبے میں قید تھا جس کی سعودی عرب واپسی سے متعلق جائزاتی بورڈ نے گزشتہ ماہ فیصلہ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی قومی سلامتی کے تحفظ کو لے کر الشربی کو مزید قید میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی امور دفاع پینٹاگون نے 48 سالہ سعودی انجینئر غسان الشبری کو گوانتاناموبے سے رہا کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سعودی انجینئر الشربی تقریباً 21 سال سے گوانتاناموبے میں قید تھا جس کی سعودی عرب واپسی سے متعلق جائزاتی بورڈ نے گزشتہ ماہ فیصلہ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی قومی سلامتی کے تحفظ کو لے کر الشربی کو مزید قید میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پینٹاگون نے سعودی انجینئر کو واپس سعودب عرب بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے۔

پینٹاگون جائزاتی بورڈ نے گزشتہ سال یہ تصدیق کی تھی کہ الشربی کی القاعدہ میں اب کوئی اہم ذمہ داری نہیں اور نہ ہی وہ اس کا سہولت کار ہے جسے پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔